ارنب گوسوامی نے ٹی وی مباحثہ میں بی جے پی لیڈر کو زبر دست طریقہ سے گھیرا ، ویڈیو 

,

   

نئی دہلی : تین ریاستوں میں بی جے پی کی شکست کے بعد ملک میں تیزی سے تبدیل ہورہی سیاسی فضا کو میڈیا ہاؤسز بھانپنے لگے ہیں ۔ او راس کے ساتھ ٹی وی اینکر اپنا رنگ بدلنے لگے ہیں ۔ جو کل تک بی جے پی کے حامی سمجھے جاتے تھے آج وہ بی جے پی کے خلاف جارہے ہیں۔ ری پبلک ٹی وی اینکر ارنب گوسوامی کو بی جے پی کے سخت حامی سمجھے جاتے ہیں ۔ارنب پروگرام میں ایسے سوال نہیں کرتے جس سے بی جے پی مشکل میں پڑجائے ۔

لیکن اب شائد ارنب بھی ملک کی سیاسی آب و ہوا کو جان گئے ہیں ۔اس لئے انہوں نے اپنا راستہ تبدیل کرلیا ۔ اس کا نظارہ اتوار کے دن دیکھنے میں آیا ۔جب ارنب نے بی جے پی کے قومی ترجمان سدھانشو ترویدی کو زبردست گھیرا ہے ۔ ارنب نے پروگرام میں سدھانشو کو جھوٹو ں کا سردار کہہ ڈالا ۔ بات اترپردیش کے بلند شہر کے تشد د سے رام مند رسمیت کئی ایسے مسائل تک پہنچ گئی جو بی جے پی کو کانٹے چھبو رہی تھی ۔ ارنب نے مباحثہ میں للت مودی اسکینڈ ل کے بارے میں ان سے سوال کیا اور کہا کہ اس وقت ہم نے وسندھرا راجا کے دستخط والے کاغذ دکھا ئے تھے لیکن آپ نے انہیں جھوٹ قرار دیا تھا آپ نے صحافیو ں کو جھوٹا قرار دیا تھا آپ لوگ جھوٹ بولنے میں مہارت رکھتے ہیں ۔

ارنب نے کہا کہ اترپردیش میں قانون وانتظام پر آپ لوگ ہر روز جھوٹ بولتے ہیں جبکہ وہاں کے حالات کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں ۔ اس کے بعد ارنب بے رام مند رکا مسئلہ اٹھایا اور کہا کہ آپ لوگوں نے کہا تھا کہ رام مندر بھارت ماتا کو سچا خراج تحسین ہوگا لیکن اقتدارمیں آنے کے بعد آپ نے رام مندر کے لئے کچھ نہیں کیا ۔ ارنب بی جے پی لیڈر پر حملہ کرتے جارہے تھے او روہ خاموشی سے سن رہے تھے ۔