ارنب گوسوامی کے بی جے پی پر حملے کا ٹوئٹر پر ردعمل ۔ 

,

   

نئی دہلی۔ ٹوئٹر صارفین کو اسبات پر یقین نہیں ہورہا ہے کہ ‘ ارنب گوسوامی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے سدھانشو ترویدی کے ساتھ 7جنوری کے روزہوئی ریپبلک ٹی وی پر ایک بحث کا عنوان جھوٹ کی سیاست مقرر کیاتھا۔

مذکورہ ویڈیو وائیرل ہوا جس میں ارنب گوسوامی جو ایڈیٹر ان چیف بھی ہیں نے بی جے پی کے متعدد پروپگنڈوں کا حوالہ دیا‘ جس میں منشوری کے وعدے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کئی مثالیں بھی اس موقع پر پیش کی۔ ارنب نے سب سے بڑا جھوٹ بولا گیاہے جس کے لئے معافی مانگو۔

آپ کے سینئر لیڈر واسندھرا راجے جنھوں نے اسمبلی الیکشن میں شکست کھائی۔ ان کے متعلق آپ نے جھوٹ بولا نے للت گیٹ کے دستاویزا ت پر ان کی دستخط نہیں ہے۔اس کے علاوہ ارنب نے یوپی میں لاء اینڈارڈر کی حالت پر بھی تشویش ظاہر کی ۔ انہو ں نے بی جے پی کوجھوٹوں کی ماسٹر قراردیا۔

ایودھیا کے رام مندر مسلئے کے حوالے سے گوسوامی نے کہاکہ ’’ آپ کے1996 کے منشور میں آپ نے کہاکہ تھا کہ سری رام مندر آپ کے لئے اہمیت کی حامل ہے جس کے ذریعہ ہم بھارت ماتا کو عظیم خراج پیش کریں گے۔ اس سال آپ کو160سے 161سیٹ ملے۔

آپ نے کچھ بھی نہیں کیا۔ آپ نے 22سال کے بعد بھی وہی جھوٹ دہرایا ‘‘

گوسوامی نے بی جے پی کو چونکا دیا۔ وہیں ایک ویڈیوشیئر کرت ہوئے ایک ٹوئٹر سونچ رہا ہے کہ یہ بحث کہیں دوسری دنیا میں تو نہیں ہوئی ہے۔