نئی دہلی۔ریپبلک ٹی وی کے ایڈیٹر ان چیف ارنب گوسوامی کی جانب سے باندرہ کی مسجد میں مہاجرین کے اکٹھا ہونے کے متعلق کی گئی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو متاثر کرنے والی مبینہ رپورٹ پر درج ایف ائی آر کو منسوخ کرنے کے متعلق سپریم کورٹ میں پیر کے روز دائر تحریری درخواست پر عدالت نے اپنے احکامات کو محفوظ کردیاہے۔
اس کے علاوہ گوسوامی نے معاملے کی جانچ سی بی ائی سے کرانے کی بھی مانگ کی ہے کیونکہ انہیں ممبئی پولیس کی کاروائی پر کوئی بھروسہ نہیں ہے۔
جسٹس ڈی وا ئی چندرا چوڑ اور ایم آر شاہ پر مشتمل ایک بنچ نے اس کے علاوہ ایف ائی آر پر فیصلے تک کسی قسم کی کاروائی نہ کرنے پر بھی عبوری روک لگادیاہے۔
سنوائی کے دوران مذکورہ بنچ نے درخواست گذار کے لئے ممبئی ہائی کورٹ میں اس کا حل موجود ہے چاہئے وہ ضمانت قبل ازگرفتاری ہو یا پھر ایف ائی آر کو ختم کرنے کی بات رہے ہے۔
جسٹس چندرا چوڑ جو بنچ کی قیادت کررہے ہیں نے زبانی طو رپر کہاکہ”اگر آپ اس ایف ائی آر کو ختم کرنا چاہتے ہیں تو مذکورہ ممبئی میں ایک اور ایک ئی ہائی کورٹ میں آپ داخل کرسکتے ہیں۔
ہم نے اس سے قبل ایک سے زائد ایف ائی آر کی وجہہ سے اسی طرح کی کاروائی پہلے بھی کرچکے ہیں“۔ اس کے علاوہ بنچ نے زبانی طور پر یہ بھی مانا ہے کہ اس کیس میں سی آر پی سی کے تحت عام مشق کو خصوصی رعایت فراہم کی جاسکتی ہے“۔
اسی بنچ نے 24اپریل کے روز گوسوامی کو کئی ایف ائی ار کے اندرج کے معاملے میں تین ہفتوں کا عبوری تحفظ فراہم کیاتھاجو پلگھار معاملے کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کے ضمن میں مذکورہ ایف ائی آر درج کئے گئے تھے۔
بنچ نے تمام ریاستوں کے ایف ائی آر کو اکٹھا کرکے نہیں ممبئی منتقل کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔