جلیل نے کہاکہ مقبرے پر حاضر ی کے پس پردہ امبیڈکر کی منشاء کیاہے میں نہیں جانتا‘ مگر وہ جانتے ہیں کہ ڈھانچے کو مرکزی حکومت کے محکمہ آثار قدیمہ نے محفوظ کیاہے۔
ارونگ آباد۔ اے ائی ایم ائی ایم رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل نے دعوی کیاہے کہ ونچت بھوجن اگھاڑی (وی بی اے) لیڈر پرکاش امبیڈکر کا مغل بادشاہ اورنگ زیب کی مہارشٹرا کے ضلع اورنگ آباد میں مزارپر سیاسی جماعتوں کی زبان بدل گئی ہے۔
رپورٹرس سے بات کرتے ہوئے جلیل نے مزیددعوی کیاکہ جب انہوں نے مغل بادشاہ کے مقبرہ پر حاضری دی تب سیاسی زبانیں مختلف ہوگئیں۔ وی بی اے لیڈر کا دورہ مہارشٹرا کے کچھ حصوں میں حال ہی میں اورنگ زیب کی تعریف کرنے والے سوشیل میڈیا پوسٹ پر ہونے والے مظاہروں اور جھڑپوں کے پس منظر میں ہوا ہے۔
کل ہند مجلس اتحاد المسلمین لیڈر جلیل نے اورنگ زیب کی مزار پر پرکاش امبیڈکر کی حاضری کے اقدام کی ستائش کی۔اورنگ آباد کے لوک سبھا ایم پی نے کہاکہ ”زبان (دیگر سیاسی پارٹیوں) کی جب ہم مقبرہ پر گئے تھے وقت جو استعمال کی گئی تھی و ہ آج تبدیل ہوگئی ہے۔
اس وقت انہو ں نے ہنگامہ کیاتھا۔ آج وہ کہہ رہے ہیں کہ ائین کے مطابق انہیں (امبیڈکر) حق حاصل ہے۔ میں کہناچاہتاہوں کہ ہر کسی کو کہیں پر بھی جانے کا اختیار حاصل ہے۔ ائین کی یہ خوبصورتی ہے“۔
انہوں نے دعوی کیاکہ اظہار خیال کی آزادی اب ”قتل“ کردی گئی ہے۔یہ پوچھنے پر کہ کیا وہ امبیڈکر کے اورنگ زیب کے مقبرے پر جانے کی حمایت کرتے ہیں‘ جلیل نے کہاکہ ”ہاں اس کی حمایت کی جاسکتی ہے۔انہیں وہاں جانا چاہئے۔
میں ان لوگوں سے کہنا چاہتاہوں جو اس دورے کی مخالفت کررہے ہیں کہ یہ چھتر اپتی شیواجی کی تعلیم ہے۔جو لوگ اس کی مخالفت کرتے ہیں وہ نہیں جانتے کہ چھترا پتی شیواجی کیوں عظیم تھے۔
جلیل نے کہاکہ وہ نہیں جانتے کہ مقبرے کی زیارت کے پیچھے امبیڈ کر کا کیاارادہ تھا‘لیکن وہ جانتے ہیں کہ اس ڈھانچے کو مرکزی حکومت کے محکمہ آثار قدیمہ نے محفوظ کیاہے۔
انہوں نے کہاکہ ”ایک واقعہ مجھے بتائیں 75سالوں میں اب ان(ارونگ زیب) کی سالگرہ تصویریں لہراتے ہوئے مسلم کمیونٹی نے جشن منایاہے۔ بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد اچانک ”ارونگ زیب‘ اورنگ زیب“ کا نام آیا ہے“۔