مرکزی وزیرارون جیٹلی نےممتا بنرجی پرطنزکرتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو وزیراعظم امیدوارکے طورپرپیش کرنے کے لئے ڈرامہ کررہی ہیں۔ ارون جیٹلی نے کولکاتا میں جاری ہنگامہ آرائی پراپنے فیس بک لکھا “وزیراعلیٰ کے اس طرح کے برتاو کا مقصد کیا ہے؟ اپنے دھرنے میں شامل ہونے کے لئے دوسرے لیڈروں کو دعوت دینے کے پیچھے ان کی حکمت عملی کیا ہے؟ اگرہم یہ سمجھ رہے ہیں کہ انہوں نے یہ سب صرف اس لئے کیا کہ ایک پولیس اہلکارکے خلاف جانچ ہورہی ہے تو ہم غلط سمجھ رہے ہیں۔ اس کے پیچھے ان کا مقصد خود کووزیراعظم امیدوارکے طورپرپیش کرنا ہے”
اس سے قبل ممتا بنرجی سے ملاقات کے لئے آرجے ڈی لیڈراورسابق وزیراعلیٰ تیجسوی یادواورڈی ایم کے کی لیڈرکنی موجھی پہنچے۔ انہوں نے ممتا بنرجی کی حمایت کی۔ آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ چندرا بابو نائیڈو بھی آج سہ پہرممتا بنرجی سے ملاقات کرنے والے ہیں۔
RJD leader Tejashwi Yadav and DMK leader Kanimozhi arrive at Kolkata Airport to meet West Bengal CM Mamata Banerjee. pic.twitter.com/Z47tAUiFt8
— ANI (@ANI) February 4, 2019
چندرابابو نائیڈو نے کہا کہ کوئی کسی کو روک نہیں رہا ہے۔ اگرآپ غلط طریقے سے برتاو کریں گے تووہ پلٹ کریں گے۔ وہ لوگ (سی بی آئی) آندھرا پردیش میں بھی آئے تھے اورجیسا دل کرتا ہے، ویسے بات کرتے ہیں۔ ایسے میں میں بھی حملہ کروں گا۔ مجھے بھی انہی کی زبان کا استعمال کرنا پڑے گا۔ اس دوران اداکارہ اورترنمول کانگریس لیڈر اندرانی ہلدرنے بھی احتجاج کے مقام پرپہنچ کروزیراعلیٰ ممتا بنرجی سے ملاقات کی۔ ممتا 3 فروری سے آئین بچاو ستیہ گرہ کررہی ہیں۔ انہیں اس احتجاج میں سی بی آئی تنازعات کے بعد سے اپوزیشن کی زبردست حمایت مل رہی ہے۔
West Bengal: Actress and TMC's Indrani Halder meets Chief Minister Mamata Banerjee at 'Save the Constitution' dharna in Kolkata. The CM has been on the dharna since the night of February 3. pic.twitter.com/ZTdoUwy50T
— ANI (@ANI) February 5, 2019
وہیں دوسری طرف مغربی بنگال میں سی بی آئی کی کارروائی کو لے کرجاری ڈرامہ منگل کو سپریم کورٹ خاموش کرسکتا ہے۔ سی بی آئی کی طرف سے کولکاتا پولیس کمشنر راجیو کمارکے خلاف داخل عرضی پرآج چیف جسٹس رنجن گوگوئی سماعت کریں گے۔ پیرکوانہوں نے اس معاملے میں سماعت ملتوی کردی تھی۔ سی بی آئی نے اپیل کی ہے کہ راجیو کمارکو شاردا چٹ معاملے میں جاری جانچ میں تعاون کرنے کا حکم دیا جائے۔
پیرکوعرضی پرغورکرتے وقت چیف جسٹس نے کہا تھا کہ اگرسی بی آئی چٹ فنڈ معاملے میں مغربی بنگال حکومت یا کسی پولیس اہلکارکی گڑبڑی کا ثبوت دے تو ہم سخت کارروائی کریں گے اورقصورواروں کو پچھتانا پڑے گا۔ عدالت نے حلف نامہ کے طورپرتمام ثبوت دینے کو کہا ہے۔ سی بی آئی اورمرکز کی طرف سے سالسٹرجنرل تشارمہتا نے سپریم کورٹ سے اس معاملے کی فوری سماعت کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ مہتا کا دعویٰ تھا کہ کولکاتا پولیس شاردا چٹ فنڈ معاملے سے منسلک تمام ثبوتوں کو برباد کرسکتی ہے۔
وہیں بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کا سی بی آئی کی چھاپہ ماری کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ یہ احتجاج جمعہ تک جاری رہے گا۔ مختلف جماعتوں کے لیڈران ممتا بنرجی سے ملاقات کرنے پہنچ رہے ہیں اوران کی حمایت کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ تقریباً تمام اپوزیشن جماعتوں نے سی بی آئی کی کارروائی کی مخالفت کی اورمرکزی حکومت کو گھیرا ہے۔
West Bengal CM Mamata Banerjee: I am ready to give my life but not compromise. I did not take to the streets when you touched TMC leaders. But I am angry when they tried to insult the chair of the Kolkata Police Commissioner, he is leading the organisation. pic.twitter.com/XhI0uEhpu5
— ANI (@ANI) February 4, 2019
اس سے قبل مغربی بنگال کی وزیراعلی نے اعلان کردیا ہے کہ وہ اس معاملے پرمرنے کو تیارہیں، لیکن جھکنے کونہیں، وہ اپنا دھرنا ایسے ہی جاری رکھیں گی۔ شاردا چٹ فنڈ گھوٹالہ میں سی بی آئی کے کولکاتہ پولیس کمشنر راجیو کمار سے پوچھ گچھ کرنے کی کوشش کے خلاف دھرنے پر بیٹھیں ممتا بنرجی نے کہا تھا ’’میں یقین دلا سکتی ہوں، میں مرنے کے لئے تیارہوں، لیکن میں مودی حکومت کے آگے جھکنے کےلئے تیارنہیں ہوں۔ ہم ایمرجنسی نافذ نہیں کرنے دیں گے۔ براہ کرم ہندوستان کو بچائیں‘‘۔