اروناچل میں تودہ کھسکنے سے 7 افراد ہنوز لاپتہ

   

ایٹا نگر: اروناچل پردیش کے کامینگ علاقے کے اونچائی والے علاقوں میں اتوار کوبرفانی تودہ کھسکنے کے سبب گشت کرنے والے سات فوجی اہلکار لاپتہ ہوگئے اور ان کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے ۔وزارت دفاع کے ذرائع نے منگل کو یہ اطلاع دی۔تیج پور میں قائم ڈیفنس پبلک ریلیشن آفیسر (پی آر او) لیفٹیننٹ کرنل ہرش وردھن پانڈے نے کہا کہ ابھی تک 7جوانوں کی کوئی خبر نہیں ہے۔ تاہم تلاش اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔اتوار کے روز اروناچل پردیش کے کامینگ علاقے کے اونچائی والے علاقوں میں ہندوستانی فوج کے سات اہلکار گشت کر رہے تھے کہ ایک بھاری برفانی تودہ کھسکنے سے سات جوان پھنس گئے لیکن ابھی تک ان کے پھنسے ہونے کی کوئی خبر نہیں ہے ۔