اروندھتی پر جرمانہ

   

بنگلورو۔ دہلی کیپٹلس کی فاسٹ بولراروندھتی ریڈی پر یہاں ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں یوپی واریرزکے خلاف اپنی ٹیم کے میچ کے دوران ڈبلیو پی ایل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر ان کی میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائدکیا گیا ہے۔ اروندھتی نے ڈبلیو پی ایل کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.5 کے تحت لیول ایک کے جرم کا اعتراف کیا جس کا تعلق ایسی زبان، حرکات یا اشاروں کے استعمال سے ہے جو میچ کے دوران آؤٹ ہونے پر کسی بیٹرکی طرف جارحانہ ردعمل کو جنم دے سکتا ہے۔ ضابطہ اخلاق کی سطح ایک کی خلاف ورزیوں کے لیے، میچ ریفری کا فیصلہ حتمی اور پابند ہے۔