اروند کی قیامگاہ پر حملہ ڈرامہ بازی: مانکیم ٹیگور

   

حیدرآباد 18 ۔ نومبر (سیاست نیوز) جنرل سکریٹری اے آئی سی سی انچارج تلنگانہ مانکیم ٹیگور نے بی جے پی ایم پی ڈی اروند کی قیامگاہ پر ٹی آر ایس کارکنوں کے حملے کو ڈرامہ بازی سے تعبیر کیا۔ ٹوئیٹر پر مانکیم ٹیگور نے لکھا کہ بی آر ایس کی غنڈہ گردی کا آخر کیا مقصد ہے ۔ جئے شاہ کے بزنس پارٹنر ڈی اروند کو آئندہ چند دنوں میں سی آر پی ایف کی زیڈ پلس سیکوریٹی حاصل ہوگی ۔ چندر شیکھر راؤ نے حملہ کے ذریعہ بی جے پی رکن پارلیمنٹ کی مدد کی ہے اور انہیں سیکوریٹی حاصل ہوجائے گی۔ر