ارون دھتی کوارٹر فائنل میں داخل

   

نئی دہلی : پولینڈ میں جاری یوتھ ورلڈ چمپئن شپ میں کھیلو انڈیا گیمس کی گولڈ میڈلسٹ ارون دھتی چودھری نے 69 کیلو گرام زمرہ میں پیش قدمی جاری رکھتے ہوئے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے جبکہ ہندوستان کے دیگر 3 باکسروں نے بھی اپنی پیشقدمی جاری رکھی ہے۔ دریں اثناء 52 کیلو گرام زمرہ میں وکاس اور 54 کیلو گرام زمرہ میں ارشی خانم کا سفر ختم ہوگیا ہے۔ ارون دھتی کے علاوہ کامیاب ہونے والے باکسروں میں آکاش گورکھا 60 کیلو گرام زمرہ میں پیشقدمی جاری رکھی ہے جبکہ سمت نے 69 کیلو گرام زمرہ میں اور گیتیکا نے 48 کیلو گرام زمرہ میں اپنی پیشقدمی جاری رکھی ہے۔ ارون دھتی جنہوں نے کھیلو انڈیا گیمس میں 3 مرتبہ گولڈ میڈل حاصل کیا ہے انہوں نے پری کوارٹر فائنل مقابلہ میں کولمبیا کی ڈیناریا کاسیس کو 5-0 سے شکست دی ہے۔