ارکان ،راجیہ سبھا کا وقار برقرار رکھیں : وینکیا نائیڈو

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی ۔ راجیہ سبھا کے اسپیکر اور نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے پارلیمنٹ ارکان سے ایوان کے وقار کے مطابق برتاؤ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوان قومی مفاد اور عوامی بہبود کے متعدد امور کا گواہ ہے ۔انہوں نے یوم راجیہ سبھا کے موقع پر کہا کہ ایوان نے سنجیدہ بحث و مباحثے کے ذریعہ قوم کی تعمیر میں تعاون کیا ہے ۔اسپیکر نے کہا کہ آج تین اپریل کو ہی 1952 میں ہندوستانی پارلیمنٹ کے ایوان بالا، راجیہ سبھا کی تشکیل ہوئی تھی۔ تب سے اب تک یہ ایوان قومی مفاد اور عوامی فلاح کے موضوعات پر معنی خیز بحث کا گواہ رہا ہے ، اپنی روشن خیال بحث سے قوم کی ترقی میں تعاون کرتا رہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ کاؤنسل آف اسٹیٹس کی حیثیت سے یہ ایوان ملک کے جمہوری وقار پر ثابت قدم رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج میں راجیہ سبھا کے ارکان سے خواہش کرتا ہوں کہ وہ ایوان کے وقار کے مطابق ، بحث میں تعاون کریں۔