ریونت ریڈی کا تحقیقاتی ٹیم سے مطالبہ ، ایک دوسرے پر حملے جمہوریت کے مغائر
حیدرآباد ۔18 ۔ نومبر (سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے ارکان اسمبلی کی خریدی معاملہ میں چیف منسٹر کے سی آر اور ان کی دختر کویتا کا بیان ریکارڈ کرنے خصوصی تحقیقاتی ٹیم سے مطالبہ کیا۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ریونت ریڈی نے کہا کہ کویتا نے انکشاف کیا ہے کہ بی جے پی نے مہاراشٹرا کی طرز پر انہیں بڑے پیمانہ پر انحراف کے لئے اکسایا تھا۔ ان کے اس بیان کے بعد بی جے پی کی جانب سے انحراف کی کوشش ثابت ہوچکی ہے ، لہذا خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ سی وی آنند کو کویتا کا بیان فوری ریکارڈ کرنا چاہئے ۔ کویتا سے ربط قائم کرنے والے افراد کو فوری گرفتار کیا جائے ۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ اگر تحقیقات کو صرف چار ارکان اسمبلی تک محدود رکھا گیا تو عدالت کے روبرو خصوصی تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ قابل قبول نہیں ہوگی۔ ہائیکوتٹ نے سنگل جج جسٹس وجئے سین ریڈی کو تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے ایس آئی ٹی کو ہدایت دی ہے اب جبکہ ہائیکورٹ جج کی نگرانی میں تحقیقات جاری ہے تو تحقیقاتی ٹیم کی ذمہ داری ہے تو وہ تازہ ترین تبدیلیوں کو تبادلیوں کا جائزہ لیں ۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ کے سی آر نے خود اعتراف کیا کہ بی جے پی نے ان کی دختر کو خریدنے کی کوشش کی تھی ۔ چیف منسٹر کے بیان کو از خود قبول کرتے ہوئے ایس آئی ٹی کو تحقیقات کرنی چاہئے ۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ تلنگائنہ میں سیاسی ماحول متنازعہ ہوچکا ہے اور ٹی آر ایس اور بی جے پی ایک دوسرے کے خلاف الزام تراشی میں مصروف ہیں۔ چیف منسٹر کے سی آر ، ارکان اسمبلی اور ارکان پارلیمنٹ کے بیانات سے عوام میں الجھن ہے۔ بی جے پی کی جانب سے مخالفین کے خلاف انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ ، سی بی آئی اور انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کا استعمال کیا جارہا ہے تو دوسری طرف ٹی آر ایس حکومت ریاستی ایجنسیوں کو مخالفین کے خلاف متحرک کرچکی ہے ۔ تلنگانہ میں عوامی مسائل پر آواز اٹھانے والوں پر مقدمات درج کئے جارہے ہیں۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ ارکان اسمبلی کی خریدی مسئلہ پر کے سی آر ڈرامہ بازی کر رہے ہیں۔ بی جے پی رکن پارلیمنٹ اروند کی قیامگاہ پر ٹی آر ایس کارکنوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے ریونت ریڈی نے کہا کہ حملے اور جوابی حملے کی روایات کے خلاف کانگریس ہمیشہ رہی ہے جس کسی نے بھی حملہ کیا ، غلط ہے۔ پریس کانفرنس میں پونم پربھاکر ، انجن کمار یادو اور ڈاکٹر ملو روی موجود تھے۔ ر