(A)41 سی آر پی سی نوٹس کو کالعدم کرنے سے انکار ، آئندہ سماعت تک کسی کو گرفتار نہ کرنے کی ہدایت
حیدرآباد ۔ 19 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : ارکان اسمبلی کی خریدی کے معاملے میں ایس آئی ٹی اور بی جے پی کی جانب سے دائر کردہ دونوں عرضیوں کی تلنگانہ ہائی کورٹ نے سماعت کی ۔ بی جے پی کی جانب سے بی جے پی کے قومی آرگنائزنگ سکریٹری بی ایل سنتوش کے خلاف ایس آئی ٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کو منسوخ کرنے کے لیے داخل کردہ درخواست کو ہائی کورٹ نے مسترد کردیا ۔ ہائی کورٹ کی بنچ نے بی ایل سنتوش اور سرینواس کو (A)41 سی آر پی سی کے تحت جاری کردہ نوٹس میڈیا تک کیسے پہونچی ایس آئی ٹی سے استفسار کیا ۔تحقیقات کو راز میں رکھنے اور شفافیت کو برقرار رکھنے کا ایس آئی ٹی کو مشورہ دیا اور (A)41 کے تحت جاری کردہ سی آر پی سی نوٹس میں کسی کو گرفتار نہ کرنے کی ہدایت دی ۔ اس مسئلہ پر دہلی پولیس کو اطلاع دینے کا مشورہ دیا ۔ آئندہ احکامات کی اجرائی تک کسی کو بھی گرفتار نہ کرنے کا حکم جاری کیا اور ایس آئی ٹی کی تحقیقات میں تعاون کرنے کا بھی حکم دیا ۔ ایس آئی ٹی کو مشورہ دیا کہ وہ (A)41 سی آر پی سی کی نوٹس دہلی پولیس کے حوالے کریں ۔ دہلی پولیس یہ نوٹس بی ایل سنتوش تک پہونچا دے گی ۔ ہائی کورٹ نے اس کیس کی آئندہ سماعت منگل تک ملتوی کردی ۔۔ ن