ارکان اسمبلی کا غصہ حکومت پر نہ اتاریں: کے ٹی آر

   

چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کی صورت دیکھ کر ووٹ کا استعمال کریں

حیدرآباد ۔ 14 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ و ریاستی وزیر کے ٹی آر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ مقامی ارکان اسمبلی سے غصہ اور ناراضگی سے حکومت کے خلاف ووٹ نہ دیں بلکہ چیف منسٹر کے سی آر کی صورت دیکھ کر بی آر ایس کو ووٹ دینے پر زور دیا ۔ کئی قربانیوں اور جدوجہد سے حاصل کردہ تلنگانہ کو قصائی کے حوالے نہ کرنے کی تاکید کی ۔ حیدرآباد کے تاج دکن ہوٹلہ میں منعقدہ تلنگانہ بلڈرس فیڈریشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ تلنگانہ میں کسی قدر مخالف حکومت لہر ہونے کا وہ اعتراف کرتے ہیں ۔ مگر حکومت اس پر قابو پالے گی ۔ بی آر ایس پارٹی 80 سے زائد اسمبلی حلقوں پر کامیابی حاصل کرے گی ۔ مقامی ارکان اسمبلی سے عوام ناراض ہیں ۔ مگر عوام چیف منسٹر کے سی آر کی صورت کو دیکھتے ہوئے بی آر ایس کو ووٹ دیں ۔ ریاست کی ترقی کے لیے 10 سال میں بہت کچھ کیا گیا مزید بہت کچھ کرنا باقی ہے ۔ تلنگانہ کو فلاحی اسکیمات کے مرکز میں تبدیل کردیا گیا ہے ۔ تحریک کے دوران ہی علحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل پر اراضیات کی قیمتوں میں بڑی حد تک گراوٹ آجانے کے شکوک کا اظہار کیا گیا تھا ۔ آج حیدرآباد میں اراضیات کی قیمتوں میں 10 تا 20 گنا اضافہ ہوگیا ہے ۔ فی کس شرح آمدنی میں تلنگانہ ملک بھر میں سرفہرست ہے ۔ کرناٹک میں کانگریس گیارنٹی پر عمل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے ۔ کانگریس کے وعدوں پر بھروسہ کیا گیا ۔ن
ریاست کا مستقبل خطرے میں پڑ جائے گا ۔ 6 گیارنٹی پر عمل تو نہیں ہوگا مگر ہر چھ ماہں میں ایک چیف منسٹر تبدیل ہوگا ۔ ماضی میں کانگریس کے قائدین عہدوں کی خاطر پرانے شہر میں فسادات کرایا تھا ۔ کرنٹ چاہئے یا کانگریس چاہئے عوام فیصلہ کریں ۔ وہ عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ کانگریس کے جھوٹے وعدوں پر بھروسہ کرتے ہوئے پرامن خوشحال تلنگانہ کو قصائی کے حوالے نہ کریں ۔ ن