ارکان پارلیمنٹ کا راجیو گاندھی کو خراج عقیدت

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے ، نرکزی وزیر مملکت برائے تعلیم و امور خارجہ ڈاکٹر راج کمار رنجن سنگھ، لوک سبھا کی رکن محترمہ سونیا گاندھی نے آج پارلیمنٹ ہاؤس کے سنٹرل ہال میں ہندوستان کے سابق وزیر اعظم آنجہانی راجیو گاندھی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ ارکان پارلیمنٹ، سابق ممبران پارلیمنٹ، لوک سبھا کے سکریٹری جنرل اُتپل کمار سنگھ، راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل پی سی مودی اور دیگر معززین نے بھی پارلیمنٹ ہاؤس کے سنٹرل ہال میں راجیو گاندھی کو گلہائے عقیدت پیش کئے ۔ راجیو گاندھی ہندوستان کے چھٹے وزیر اعظم تھے جنہوں نے 31 اکتوبر 1984 سے 2 دسمبر 1989 تک بطور وزیراعظم خدمات انجام دیں۔ 20 اگست 1993 کو اس وقت کے صدر جمہوریہ ڈاکٹر شنکر دیال شرما نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سینٹرل ہال میں آنجہانی راجیو گاندھی کی تصویر کی نقاب کشائی کی تھی۔