اریس ایس کے سنیئر لیڈر نے دیا متنازع بیان، مسلمان اتنی بڑی تعداد میں ہیں پھر ڈرے ہوئے کیوں؟

,

   

آر ایس ایس کے سینئر لیڈر کرشن گوپال نے ملک کے مسلمانوں کو لے کر بڑا بیان دیا ہے ۔ کرشن گوپال نے کہا کہ ملک کے مسلمان آخر کیوں ڈر کے ماحول میں ہیں ، کیوں ڈرے ہوئے ہیں ۔ دہلی میں دارا شکوہ پر منعقدہ ایک پروگرام میں گوپال کرشن نے یہ بیان دیا ۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں مسلمانوں کی آبادی پندرہ سولہ کروڑ کی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں چالیس پچاس لاکھ والے جین برادری کے لوگ رہتے ہیں جو کبھی ڈر و خوف میں نہیں رہتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ملک میں صرف پچاس ہزار کی تعداد میں پارسی کمیونٹی کے لوگ رہتے ہیں ، لیکن وہ لوگ کبھی کہتے ہیں کہ وہ خوفزدہ ہیں ؟ ۔ 80 ، 90 لاکھ والے بودھ نے کبھی نہیں کہا کہ وہ ڈرے ہوئے ہیں ۔ یہی نہیں پانچ ہزار کی تعداد والے یہودی بھی نہیں ڈرتے۔

کرشن گوپال نے کہا کہ مگر جب بات مسلمانوں کی کرتے ہیں تو چیزیں بدل جاتی ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ جنہوں نے 600 سالوں تک حکومت کی ، وہ کیوں خوفزدہ ہیں ؟ آخر پریشانی کیا ہے ؟ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو بتانا چاہئے کہ آخر وہ خوفزدہ کیوں ہیں اور ساتھ ہی ساتھ اس معاملہ پر بحث کریں ۔

خیال رہے کہ کانسٹی ٹیوشن کلب میں اکیڈمک فار نیشن کے ذریعہ منعقدہ اس پروگرام میں اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے بھی شرکت کی ۔ اس پروگرام میں نقوی نے کہا کہ دارا شکوہ مورخین کے عدم رواداری کے شکار ہوئے۔