ازبک صدر کا خودمختار علاقے سے ایمرجنسی ختم کرنے کا حکم

   

تاشقند : ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف نے خودمختار علاقے کاراکلپکستان میں ایمرجنسی ختم کرنے کے حکم نامے پر دستخط کر دیئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدارتی ترجمان شہرزود اسدوف نے بتایا کہ کرفیو سمیت تمام ایمرجنسی اقدامات ختم کیے جا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ امن و امان بحال ہوچکا ہے اس لیے جمعرات کی صبح ایمرجنسی ختم کر دی جائے گی۔2 جولائی کو صدر شوکت مرزایوف نے ایک مہینے کے لیے علاقے میں ایمرجنسی نافذ کی تھی۔کاراکلپکستان کی خودمختاری ختم کرنے کے حوالے سے ایک قانونی مسودہ پیش کیا گیا تھا جس کے بعد علاقے میں شدید احتجاجی مظاہرے ہوئے۔سرکاری حکام کے مطابق حکومت اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں 4 قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں سمیت 18 افراد ہلاک ہوئے تھے۔صدر شوکت مرزایوف نے احتجاجی مظاہروں اور فسادات کے بعد کارکلپکستان کی خودمختاری سے متعلق مسودہ واپس لے لیا تھا۔