اساتذہ تقرری گھوٹالہ:سی بی آئی سوجے کرشناسے آواز کا نمونہ نہ لے سکی

   

کولکاتا: اساتذہ تقرری گھوٹالہ کے معاملے میں گرفتار سوجے کرشنا بھدرا عرف کالی گھاٹ کے کاکو اب بھی بیمار ہیں۔ سی بی آئی چہارشنبہ کو بھی اس کی آواز کا نمونہ نہیں لے سکے ۔ انہیں چہارشنبہ کو عدالت میں پیش ہونا تھا۔ لیکن وہ نہیں آئے ۔پریذیڈنسی جیل سے ان کی میڈیکل رپورٹ بیچار بھون بھیج دی گئی ہے کہ وہ بیمار ہیں اور جیل کے اسپتال میں داخل ہیں۔ اس لیے انہیں عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکا ہے ۔سوجے کرشنا کو پہلے جسمانی بیماری کی وجہ سے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ 20 جنوری کوانہیں اسپتال سے رخصت کردیا گیا اور وہ دوبارہ جیل میں چلے گئے ۔تاہم دعویٰ کیا جارہا ہے کہ وہ اب بھی صحت مند نہیں ہوئے ہیں۔کاکو کو 21 جنوری کو عدالت میں پیش ہونا تھا۔ وہ اس دن بھی عدالت نہیں گئے ۔ اگلی تاریخ چہارشنبہ کو ہونی تھی۔ ایسا بھی نہیں ہوا۔ مرکزی ایجنسی کو دوبارہ عدالت سے خالی ہاتھ لوٹنا پڑا۔