اساتذہ کیلئے عربی زبان کا تربیتی پروگرام

   

نیویارک : امریکہ کی انڈیانا یونیورسٹی کے اساتذہ کے لیے عربی زبان کا تربیتی پروگرام ترتیب دیا ہے تاکہ یونیورسٹی اساتذہ کی دوسری زبان کے طور پر انہیں عربی سکھائی جا سکے۔ عربی زبان کے اس نئے تربیتی پروگرام کا سلسلہ شاہ سلمان گلوبل اکیڈیمی کی طرف سے کیا گیا ہے۔ یہ پروگرام 8 اپریل تک جاری رہے گا۔ ڈاکٹر عبداللہ الواشمی سکریٹری جنرل کنگ سلمان گلوبل اکیڈیمی فارعریبک لینگوئج نے کہا ہے کہ یہ تربیتی پروگرام اکیڈیمی کی ان مسلسل کوششوں کا حصہ ہے جن کا مقصد اساتذہ اور طلبہ میں عربی زبان کی تربیت اور فروغ دینا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا یہ پروگرام انڈیانا یونیورسٹی کے ساتھ شراکت و تعاون سے شروع کیا گیا ہے سکریٹری جنرل عریبک اکیڈیمی کے مطابق ’حمزہ ٹسٹ‘ عربی زبان کے فروغ اور تربیت کے معیار کے حوالے ایک سیاہم ’ انیشیٹو‘ ہے۔ عربی زبان کی تعلیم کے ذریعے تعلیمی اداروں کو طلبہ کی صلاحیتوں کا اندازہ لگانے کے لیے اس پر انحصار کرنے کے لیے بنایا گیا۔گلوبل اکیڈیمی فار عریبک کے سکریٹری جنرل الواشمی نے مزید کہا یہ ٹسٹ اپنے نتائج سے حاصل کردہ تجزیاتی ڈیٹا کے ذریعہ عربی زبان کے شعبہ میں سائنسی تحقیق کو فروغ دیتا ہے، جو زیادہ مؤثر تدریسی نصاب کی ترقی میں معاون ہے۔