سعودی آرامکو کمپنی کا ہیلی کاپٹرگرکر تباہ، 14 افراد جاں بحق

,

   

ریاض۔28؍جون( ایجنسیز )سعودی آرامکو کا ایک ہیلی کاپٹر راس تنورہ میں حادثہ کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں اس میں سوار تمام 14 افراد جاں بحق ہو گئے۔سعودی میڈیا کے مطابق حادثے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی جبکہ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔سعودی وزارتِ توانائی کے ایک ذمہ دار ذریعے نے بتایا کہ اتوار کو مقامی وقت کے مطابق صبح 6.00 بجے سعودی آرامکو کا ہیلی کاپٹر راس تنورہ میں گر کر تباہ ہوا۔اس افسوسناک حادثہ میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 14 مسافر جان کی بازی ہار گئے اور مرنے والے تمام افراد سعودی شہری تھے۔سعودی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد امدادی ادارے فوری طور پر وہاں پہنچے اور اپنی کارروائیاں مکمل کیں، تحقیقاتی اداروں نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے اپنا کام شروع کردیا ہے۔