واشنگٹن: اسامہ بن لادن کو 2011 میں ایک خفیہ آپریشن میں مارنے والا امریکی نیوی ٹیم کا ایک رکن آج کل کیا کر رہا ہے جان کر حیران رہ جائیں گے ۔امریکی فوج کی ایک ٹیم نے 2011 میں ایبٹ آباد میں خفیہ آپریشن میں سانحہ نائن الیون کے ماسٹر مائنڈ اسامہ بن لادن کو قتل کر دیا تھا۔ اس ٹیم کا حصہ رابرٹ اونیل بھی تھے جو فوج سے ریٹائرمنٹ کے بعد اب چرس فروخت کر رہے ہیں۔جی ہاں امریکی اخبار نیویارک پوسٹ کے مطابق سابق امریکی نیوی سیل کمانڈو رابرٹ اونیل نے میری جوانا (چرس کی ایک قسم) فروخت کرنے کی کمپنی کھول لی ہے اور وہ شہر کی ڈسپنسریوں میں اپنی سرکاری لائسنس یافتہ میری جوانا کا برانڈ فروخت کرنا چاہتے ہیں۔