تلنگانہ کے ضلع ونپرتی میں برڈ فلو سے ہلچل ، ویٹرنری حکام کی سردمہری

   

پولٹری فارم میں 4000 مرغیاں فوت ، گاؤں کے عوام میں تشویش
حیدرآباد۔19 فروری (سیاست نیوز) برڈ فلو نے تلنگانہ کے ضلع ونپرتی میں ہلچل مچا دی ہے۔ مدنا پورم منڈل کے کنور گاؤں میں شیو کیسوا ریڈی نامی کسان کے پولٹری فارم میں 100 یا 500 نہیں بلکہ 4,000 مرغیاں فوت ہوگئیں۔ ایسا لگتا ہے کہ برڈ فلو کی وجہ سے اتنی بڑی تعداد میں مرغیاں ہلاک ہوگئی ہیں۔ حسب معمول آج صبح جب کسان شیو کیسوا ریڈی فارم ہاؤز پہونچا تو انہیں ہزاروں مرغیاں مردہ حالت میں نظر آئیں۔ کسان نے ان مرغیاں کو دفن کردیا۔ کسان نے ویٹرنری حکام کو 4 ہزار مرغیاں ہونے کی اطلاع بھی دی ۔ حکام نے سردمہری کا مظاہرہ کیا جس پر کسان نے برہمی کا اظہار کیا۔ مرغیوں کی موت کے بارے میں میڈیا نمائندوں نے جب کسان سے بات چیت کی تو کسان نے بتایا کہ برڈ فلو کی وجہ سے یہ مرغیاں مرگئی ہیں لیکن اس کی تصدیق ویٹرنری ڈاکٹرس کو کرنی چاہئے۔ کسان کیسوا ریڈی نے یہ بھی بتایا کہ اسے ہمیشہ مرغیوں سے کافی فائدہ ہوتا تھا لیکن اب کی بار انہیں زبردست نقصان اُٹھانا پڑا۔ اس کے پولٹری فارم میں 5,500 مرغیاں رکھنے کی گنجائش ہے، مگر پولٹری فارم میں تقریباً 4 ہزار مرغیاں تھیں جوکہ ساری مرگئیں۔ کسان کیسوا ریڈی ، مرغیوں کو ایک پریمیئر کمپنی کی مدد سے پال رہا تھا۔ شیوا کیسوا ریڈی نے جب یہ دیکھا کہ مرغیاں مر رہی ہیں تو انہوں نے فون پر کمپنی انتظامیہ کو اس کی اطلاع دی، لیکن کمپنی انتظامیہ نے بھی اس کو ہلکے میں لے لیا اور کوئی کارروائی نہ کرنے کی ہدایت بھی دی۔ کیشوا ریڈی کا کہنا ہے کہ پہلے دن 500 مرغیاں مری تھیں اور اُس دن سے آج تک 4000 مرغیاں مرچکی ہیں، جنہیں زمین کھود کر دفن کردیا گیا۔ ویٹرنری حکام کی سردمہری گاؤں کے عوام میں تشویش اور ناراضگی پائی جاتی ہے اور وہ ریاستی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس پر فوری توجہ دیں۔ برڈ فلو کو تلنگانہ کے دیگر علاقوں میں پھیلنے سے روکنے کیلئے موثر اقدامات کریں۔2