ممبئی : ہندوستانی کلاسیکی موسیقی کے افسانوی فنکار اور پدماوبھوشن ایوارڈ یافتہ استاد غلام مصطفی خان کا ممبئی میں ان کی رہائش گاہ پر آج دوپہر انتقال ہوگیا ۔ ان کی عمر 89 برس تھی ۔ غلام مصطفی خان کی بہو نمرتا گپتا خان نے بتایا کہ باندرہ میں واقع ان کے مکان میں دن میں 12.30 بجے انہوں نے آخری سانس لی ۔ انہوں نے بتایا کہ صبح تک بھی ان کی صحت بہتر تھی ۔ تاہم اچانک ان کی طبعیت بگڑگئی ۔