اسد الدین اویسی کا پرچہ نامزدگی مسترد کیا جائے : بی جے پی امید وار بھاگوت راؤ کا مطالبہ 

,

   

حیدرآباد: بی جے پی نے آج مطالبہ کیا کہ مجلس اتحاد لمسلمین کے صدر اور حیدرآباد سے لوک سبھا امیدوار اسد الدین اویسی کا پرچہ نامزدگی کو مسترد کیا جائے ۔ تلنگانہ ٹوڈے کے مطابق حیدرآباد سے بی جے پی کے لوک سبھا امیدوار مسٹر بھاگوت راؤ پوار ریٹرنگ آفیسر اور کلکٹر حیدرآباد سے شکایت درج کروائی کہ وہ اسد الدین اویسی کا پرچہ نامزدگی مسترد کیا جائے۔مسٹر بھاگوت نے دعوی کیا کہ مسٹر اویسی کے کئی حلقوں میں نام درج ہیں ۔

راجندرنگر حلقہ اسمبلی میں ، حلقہ اسمبلی خیریت آبادمیں میں بھی ان کا نام آتا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک آدمی کے پاس دو ووٹرآئی ڈی کیسے ہوسکتے ہیں ۔ مسٹر بھاگوت نے مزید کہا کہ مسٹر اویسی نے تلنگانہ وقف بورڈ سے ملنے والی مراعات کااپنے پرچہ میں ذکر نہیں کیا ۔ انہوں کہا کہ مسٹر اویسی نے شاستری پورم میں واقع جائیداد کا بھی ذکر نہیں کیا ۔ بھاگوت نے اکبر الدین اویسی کا بھی پرچہ نامزدگی بھی مسترد کرنے کی درخواست کی ۔ کیونکہ ان کا پرچہ نامزدگی غیر قانونی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک پارٹی کے دو امیدوار ایک ہی حلقہ سے پرچہ نامزدگی کیسے داخل کرسکتے ہیں ۔ مسٹر بھگوت نے مجلس کے انتخابی نشان کو ہٹانے کی بھی مطالبہ کیا۔