اسد کی حکومت گرگئی، شام کا تاریک دور ختم ہوا: بحرہ

   

دمشق: شام میں حزب اختلاف کے اتحاد کے رہنما ہادی البحرہ نے کہا کہ صدر بشار الاسد کی حکومت گر گئی ہے اور اس کے ساتھ ہی شام کی تاریخ کا ایک سیاہ دور گزر گیا ہے ۔ بحرہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے یہ اطلاع دی۔بی بی سی کے مطابق شامی انقلاب اور حزب اختلاف کی فورسز کے لیے قومی اتحاد کے رہنما، بحرہ نے عوام کو یقین دلایا کہ دمشق محفوظ ہے ۔ بحرا نے ‘ایکس’ پر لکھا “ہمارے تمام فرقوں اور مذاہب کے لوگوں کو پیغام ہے کہ جب تک آپ کسی دوسرے شہری کے خلاف ہتھیار نہیں اٹھاتے اور جب تک آپ اپنے گھروں میں رہیں گے ، آپ محفوظ ہیں ۔ انتقام یا انتقامی کارروائی اور انسانی حقوق کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوگی۔ لوگوں کی عزت کا خیال رکھا جائے گا اور ان کے وقار کو برقرار رکھا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق شام کے وزیر اعظم محمد غازی الجلالی نے کہا کہ وہ عوام کی منتخب کردہ قیادت کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہیں۔ محمد غازی الجلالی نے سوشل میڈیا پر نشر ہونے والی تقریر میں یہ بھی کہا کہ شام ایک نارمل ملک ہو سکتا ہے جو اپنے پڑوسیوں اور دنیا کے ساتھ اچھے تعلقات بناتا ہے ۔