اسرائیلی حکام کی یروشلم میں اسکولوں کو بند کرنے کی دھمکی

   

یروشلم : اسرائیلی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس میں اسکولوںکو نشانہ بناتے ہوئے انھیں بند کرنے کی دھمکی دے دی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بیت المقدس میں تعلیمی اداروں نے فلسطینی اتھارٹی کو اسرائیلی دھمکیوں سے خبردار کیا ہے۔ فلسطینی فیڈریشن نے فلسطینی اتھارٹی کے حکام سے اپیل کی کہ وہ بیت المقدس میں اسکولوں کو محفوظ رکھنے کے لیے سنجیدہ موقف اختیار کرکے مداخلت کریں۔ اسرائیلی دھمکیوں کے باعث اسکولوں کو بند کیے جانے کا شدید خطرہ ہے۔