اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ کی یو اے ای آمد

   

ابوظبی ۔اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان باہمی تعلقات کے قیام کیلئے ہونے والے امن معاہدے کے بعد اسرائیلی خفیہ ایجنسی ’’موساد‘‘
(Mossad)
کے سربراہ امارات پہنچ گئے۔اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد
کے سربراہ نے دورہ متحدہ عرب امارات میں امارات کے قومی سلامتی مشیر سے ملاقات میں سیکیورٹی کے باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔اماراتی میڈیا کے مطابق موساد کے سربراہ یوسی کوہن نے ابوظبی میں امارات کے قومی سلامتی مشیر شیخ طحنون بن زاید النہیان سے ملاقات میں علاقائی ترقی اور سیکیورٹی تعاون کے معاملات پر بات چیت کی۔خیال رہے کہ پچھلے ہفتے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کے قیام کے حوالے سے معاہدے کے بعد اسرائیل کے کسی سرکاری عہدیدار کا متحدہ عرب امارات کا یہ پہلا دورہ ہے۔