اسرائیلی شہر ایلات پر حوثیوں کا بلیسٹک میزائل حملہ

   

صنعاء : یمنی حوثیوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حوثیوں کی طرف سے اسرائیل پر تازہ حملہ بلیسٹک میزائلوں سے کیا گیا ہے۔حوثیوں کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ اس حوثی حملے کے سلسلے میں بیلسٹک میزائلوں سے اسرائیلی شہر ایلات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔واضح رہے ایلات نامی اسرائیلی شہر اس سے قبل بھی کئی بار اس طرح کے حملوں کی زد میں آچکا ہے۔ تاہم بیلسٹک میزائلوں سے اسے حملے کا ہدف ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں نے پہلی بار بنایا ہے۔