اسرائیلی شہر جافہ پر حوثی میزائل حملہ

   

صنعاء : یمن میں ایرانی نواز حوثی باغیوں نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے وسطی اسرائیلی شہر جافہ میں ایک فوجی ہدف کو سپرسونک میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔ یحییٰ نے ان سے منسلک ٹیلی ویژن اسٹیشن کو بتایا کہ انہوں نے اسرائیلی شہر جافہ میں ایک فوجی مقام کو نشانہ بنایا۔یحییٰ نے کہا کہ زیر بحث ہدف کو “فلسطین 2” نامی ایک سپرسونک میزائل سے نشانہ بنایا گیا ، جو آواز کی رفتار سے زیادہ ہے اور ہماراآپریشن کامیاب انہوںنے کہا کہ اسرائیل پر ان کے حملے بند نہیں ہوں گے اور وہ غزہ پر حملے بند ہونے اور ناکہ بندی ختم ہونے تک ایسا کرتے رہیں گے۔ اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے رہنماؤں کو حملوں کے ذریعہ نشانہ بنانے کی اپنی دھمکی کا اعادہ کیا ہے۔