قلقیلیہ: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی فلسطینی 32 سالہ رابی عرفہ رابی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔رابی عرفہ کو اسرائیلی فوج نے قلقیلیہ میں چوکی نمبر 109پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا جس کے بعد اسے شدید زخمی حالت میں فلسطین کے ایک سرکاری ہسپتال منتقل کیا گیا جہاںزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق رابی عرفہ رابی شہید کے والد نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے اس کے بیٹے کو بے دردی کے ساتھ گولیاں مار کرشہید کیا،بیٹی کی شادی کی تیاری جاری تھی اور آئندہ جمعہ اس کی نکاح کی تقریب طے تھی۔فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ نوجوان انتہائی تشویشناک حالت میں درویش نازل ہسپتال پہنچایا گیا۔ اس کے سر میں چوٹ لگنے کے بعد وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔اسرائیلی فوج نے شہید ہونے والے فلسطینی نوجوان عدی التمیمی کے اہل خانہ کو شہید کے لیے تعزیتی کیمپ لگانے کی اجازت سے انکار کردیا ہے۔ مرکس فلسطین اطلاعات کے مطابق اسرائیلی قابض فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصی کے جنوب میں واقع قصبے سلوان میں شہید عدی التمیمی کے اہل خانہ کو جنازہ گاہ بند کرنے پر مجبور کردیا۔ قابض فوجیوں نے شہید تمیمی کے جنازے کے گھر پر دھاوا بول دیا اور اہل خانہ کو جھوٹے بہانوں اور دعووں کے تحت تعزیتی کیمپ بند کرنے پر مجبور کر دیا۔