اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ میں 56 فلسطینی زخمی

,

   

غزہ ۔27 جولائی۔(سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی سرحد کے قریب مشرقی غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران جمعہ کو کم سے کم 56 فلسطینی زخمی ہو گئے ۔غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف الکیددرا نے صحافیوں کو بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ میں 38 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ الکیدرا نے کہا کہ زخمی فلسطینیوں میں 22 بچے اور تین خواتین شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوجیوں نے طبی خدمات سے متعلق ایک ایمبولینس کو نشانہ بنایا۔قابل ذکر ہے کہ مشرقی غزہ میں’ گریٹ مارچ آف رٹرن‘ ریلی کے دوران ہونے والے ہفتہ وار مظاہروں میں غزہ کے سینکڑوں مظاہرین نے شرکت کی۔ اس دوران مظاہرین کی اسرائیلی فوجیوں سے اکثر جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔ غزہ صحت کی وزارت کے مطابق اس طرح کے مظاہروں میں اب تک 306 فلسطینیوں کی موت ہو چکی ہے اور کم از کم 17 ہزار افراد زخمی ہوئے ہیں۔