اسرائیلی فوجیوں کے مقبوضہ علاقوں پر چھاپے،11 فلسطینی گرفتار

   

مغربی کنارہ : اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں سے 11 فلسطینی گرفتار کرلیے۔ فلسطین کی سرکاری خبر ایجنسی وافا کے مطابق، اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں پر چھاپے مارے۔فوجیوں نے الخلیل شہر سے 7،جینن سے 3 اور رم اللہ سے ایک فلسطینی کو گرفتار کرلیا۔ اسرائیل نے الخلیل شہر کے داخلی راستوں ،دیہاتوں اور قصبوں میں فوجی چوکیاں قائم کر دی ہیں۔ مقبوضہ علاقوں میں 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی فوجیوں اور یہودی آباد کاروں کے حملوں میں 497 فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔