اسرائیلی فوج نے آثار قدیمہ منہدم کردیا

   

بیت اللحم :اسرائیلی قابض فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں بیت لحم کے جنوب میں الخضر قصبے میں آثار قدیمہ کے ایک علاقے کو بلڈوز کر دیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قابض ریاست کے حکام نے قصبے کے جنوب میں خربہ فار میں ایک آثار قدیمہ کے علاقے کو بلڈوز کرنا شروع کر دیا جس کا مقصد آبادکاری کی سڑک جو ‘‘سٹریٹ 60’’ کے نام سے جانا جاتا ہے کو وسعت دینا ہے۔اسرائیلی قابض افواج کو راملہ کے شمال مشرق میں واقع المغیر گائوں میں ایک زرعی تنصیب پر زمین کے ایک قطعے کو ضبط کرنے اور کام اور تعمیرات کو بند کرنے کا نوٹس جاری کیا۔قابض فوج نے المغیر گائوں پر دھاوا بولا اور شہری نائل راشد الحاج محمد کو فوجی ٹاور قائم کرنے کے بہانے گائوں کے مشرقی دروازے پر واقع اس کی 5 دونم اراضی کو ضبط کرنے کا نوٹس دیا۔قابض فورسز نے رزق ابو نعیم کو گائوں کے مشرقی جانب ایک زرعی مرکز میں کام اور تعمیرات روکنے کا نوٹس بھی دیا۔ قابض فوج نے مسلسل 20روز سے المغیر گائوں کے مشرقی دروازے کو بند کر رکھا ہے۔