اسرائیلی فوج کا غزہ بندرگاہ کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ

   

غزہ : جمعرات کو غزہ میں اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جاری لڑائی روکنے کی تمام تر کوششوں کے باوجود فوری جنگ بندی کی کوئی امید نظر نہیں آتی۔تازہ ترین پیش رفت میں العربیہ اور الحدث کے نامہ نگار نے سدیروت اور غزہ کے آس پاس کے قصبوں کی طرف راکٹ داغنے کی اطلاع دی ہے۔دوسری طرف اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے غزہ بندرگاہ کا کنٹرول تقریبا مکمل طور پرحاصل کرلیا ہے۔ حماس اس بندرگاہ کو ’دہشت گردی‘ کے مقاصد کیلئے استعمال کررہی تھی۔انہوں نے کہا کہ المرسی کے علاقے کی تمام عمارتوں کو کلیئر کیا جا رہا ہے اور اس آپریشن میں تمام فورسز حصہ لے رہی ہیں۔اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ فوج نے غزہ میں بندرگاہ کے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور علاقے کی تمام عمارتوں کو “کلیئر” کر دیا ہے۔اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہاگری نے ایک بیان میں مزید کہا کہ اسرائیلی فورسز دس عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے اور بندرگاہ کے علاقے پر کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔ترجمان نے علاقے میں یادگار کی تباہی کی تصویر پوسٹ کی۔