تل ابیب5جون (یو این آئی) اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے فوج کو غزہ میں آپریشن کے دوران دو یرغمالیوں کی لاشیں مل گئیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو نے اپنے بیان میں بتایا کہ میاں بیوی جوڈی ہگائی اور گاڈ ہگائی کی لاشیں برآمد کر لیں جنہیں حماس نے یرغمال بنایا تھا۔ادھر، اسرائیلی فوج نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ غزہ کی پٹی میں خان یونس کے علاقے میں خصوصی آپریشن کے دوران یرغمالیوں کی لاشیں برآمد کی گئیں۔