مقبوضہ بیت المقدس : اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر راملہ میں کوبر کے مقام پر ایک فلسطینی شہری زخمی ہوگیا۔ دریں اثنا مختلف علاقوں میں فلسطینیوں اور صہیونی اہلکاروں کے درمیان جھڑپوں کی بھی اطلاعات ہیں۔ علاوہ ازیں اسرائیلی فوج نے نابلس شہر میں قصرہ کے مقام پر ایک کارروائی کے دوران ایک بچے سمیت تین فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق صہیونی فوج نے تلاشی کی آڑ میں فلسطینیوں کو حراست میں لیا۔