اسرائیلی فوج کی فلسطینی ماہی گیروں پر فائرنگ

   

غزہ ۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کے شمالی ساحل پر فلسطینی ماہی گیروں پر فائرنگ کرکے انہیں ساحل سے واپس جانے پر مجبور کردیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے جارحیت کے دوران مشین گنوں سے فائرنگ کی۔ خوش قسمتی سے اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں پہنچا۔ کارروائی کے دوارن اسرائیلی فوج اور ان کی گن بوٹس غزہ کے ماہی گیروں کو ہراساں کرتی رہیں ،جب کہ فائرنگ سے کشتیوں کو نقصان ہوا۔