اسرائیلی وزیر اعظم کا تبصرہ اشتعال انگیز:فلسطین

   

رملہ۔یکم فروری : فلسطین کے وزیر اعظم محمد اشتیہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے وزیر اعظم نفتالی بینٹ کا فلسطینی ملک کے قیام کو خارج کرنے سے متعلق بیان ’تشدد بھڑکانے والا اور اسرائیلی حکومت کے امن مخالف رخ کا واضح ثبوت ‘ہے ۔مسٹر اشتیہ نے پیر کو فلسطینی اتھارٹی کابینہ کی ہفتہ وار میٹنگ کے بعد دیے گئے سرکاری بیان میں یہ بات کہی۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق مسٹر بینٹ نے جمعہ کو کہا تھا کہ جب تک وہ وزیر اعظم ہیں تب تک کوئی اوسلو نہیں ہوگا۔ اوسلو 193 میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن معاہدے کا نام ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ وہ فلسطینی ملک کے قیام کی مخالفت کرتے ہیں اور وہ اس کے قیام کا راستہ ہموار کرنے والی کسی بھی بات چیت کی اجازت نہیں دیں گے ۔اس کے جواب میں مسٹر اشتیہ نے کہاکہ بات چیت سے واضح انکار ہمارے اور پوری دنیا کے سامنے بینٹ حکومت کے انتہاپسندانہ اور امن مخالف رویے کا مظہر اور ثبوت ہے۔