اسرائیلی وزیر اعظم کی امریکی صدر سے ملاقات

   

واشنگٹن : اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ جمعہ کے روز امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات کر رہے ہیں۔ یہ ملاقات گزشتہ روز ہونا تھی، تاہم کابل میں ہوئے دوہرے خودکش بم دھماکوں کے تناظر میں اسے ایک روز کے لیے ملتوی کر دیا گیا تھا۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اس ملاقات میں اسرائیلی وزیر اعظم کی کوشش ہو گی کہ امریکی صدر کو ایران کے ساتھ جوہری معاہدے سے دور رہنے کا مشورہ دیں۔ اپنے دورہ امریکہ سے قبل وزیر اعظم بینیٹ نے کہا تھا کہ وہ امریکہ کو ایرانی جوہری معاہدے کا دوبارہ حصہ نہ بننے کا مشورہ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایران پہلے ہی یورینیم کی افزودگی میں خاصی پیش رفت کر چکا ہے اور پابندیاں اٹھائی گئیں، تو ایران کو نئے وسائل حاصل ہو جائیں گے۔