اسرائیل الشفاء ہاسپٹل پر قبضہ کوغزہ کے سقوط کی علامت بنانے کا خواہاں: فلسطینی وزیراعظم

   

غزہ : فلسطین کے وزیر اعظم محمد اشتیہ نے پیر کے روزکہا ہے کہ اسرائیل نے الشفاء ہاسپٹل کو “غزہ پر اپنے کنٹرول کا عنوان ” بنا دیا ہے۔اشتیہ نے ایک ٹیلی ویڑن بیان میں مزید کہا کہ اسرائیل الشفاء ہاسپٹل کے ساتھ “غزہ کا دارالحکومت ہے اور اس کے سقوط کا مطلب غزہ کا سقوط ہے۔ یہ صرف زخمیوں، بیماروں، ڈاکٹروں اور طبی عملے کو قتل کرنے کا بھونڈا جواز ہے”۔انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہاسپٹلوں پر بمباری، ان کی بجلی کاٹنا، اور ایندھن کو ان تک پہنچنے سے روکنا بین الاقوامی قانون کے مطابق ایک جنگی جرم ہے، جو بھی اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرتا ہے وہ بچوں اور خواتین کے خلاف جرائم میں برابر کا مجرم ہے”۔محمد اشتیہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ اقوام متحدہ غزہ کی پٹی میں جنگ زدہ شہریوں تک امداد پہنچانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی۔انہوں نے نشاندہی کی کہ اسرائیل پر بین الاقوامی دباؤ ہے کہ وہ فنڈز جاری کرے جو اسرائیل روک رہا ہے۔