اسرائیل اور امارات میں اسٹاک ایکسچینج کے شعبے میں معاہدہ

   

مقبوضہ بیت المقدس: متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان مالیاتی تعاون کے شعبے میں ایک نئی مفاہمت پر دستخط کئے گئے ہیں۔ ابوظہبی میڈیا آفس نے ٹوئٹر پر کہا کہ ابوظہبی سیکیورٹیز ایکسچینج نے تل ابیب اسٹاک ایکسچینج کے ساتھ دونوں مارکیٹوں کے مابین تعاون بڑھانے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔یہ معاہدہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدے کا حصہ ہے۔امارات نے 15 ستمبر کو امریکہ میں اسرائیل کے ساتھ مختلف شعبوں میں تجارتی معاہدوں کا اعلان کیا تھا۔