اسرائیل اور امریکہ نے پہلے سائبر مالیاتی تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے

   

یروشلم: اسرائیل اور امریکہ نے سائبر مالیاتی تعاون کے پہلے معاہدے پر دستخط کئے۔ اسرائیل کی وزارت خزانہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ منگل کو اسرائیلی وزارت اور امریکی محکمہ خزانہ کے درمیان طے پانے والے معاہدے سے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات اور تعاون کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔اس معاہدے میں مالیاتی سائبر اطلاعات کا اشتراک کرنا شامل ہے ، جیسا کہ سائبر سیکیورٹی، خطرات اور مالیاتی نظام کی لچک کو مضبوط کرنے کے لیے طریقہ کار۔بیان میں کہا گیا کہ دونوں ممالک نے سرحد پار مشترکہ سائبر مالیاتی مشقیں کرنے پر بھی اتفاق کیا۔