دوحہ: اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے اور جنگ بندی کیلئے مذاکرات میں اہم پیشرفت سامنے آگئی ہے ، فریقین کے درمیان رہا کیے جانے والے افراد کی فہرستوں کا تبادلہ کیا گیا ہے ۔اسرائیلی میڈیا نے کہا ہیکہ اتوار کو حماس کا ایک وفد قاہرہ میں موجود تھا اور اس نے ایسے یرغمالیوں کی فہرست فراہم کی ۔ حماس وفد نے بیمار اور عمر رسیدہ اسرائیلیوں کے علاوہ چار امریکی شہریت رکھنے والے یرغمالیوں کے نام بھی دیے جو اس زمرے میں نہیں آتے۔ حماس کی جانب سے اسرائیل کی قید میں موجود فلسطینی قیدیوں کی فہرست بھی مصری حکام کو سونپ دی گئی ہے جن کی رہائی وہ یرغمالیوں کے تبادلے کے بدلے چاہتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیل اس فہرست کا جائزہ لے رہا ہے ، اور اسی سلسلے میں ایک اسرائیلی مذاکراتی وفد قاہرہ پہنچنے گا۔العربی الجدید کے ذریعے کے مطابق امریکا، مصر، قطر اور ترکیہ ثالثی میں مدد فراہم کر رہے ہیں۔