رباط: اسرائیل اور مراقش نے تجارتی اور اقتصادی تعاون سے متعلق ایک معاہدے پر دستخط کر دیئے۔ اس معاہدے کا مقصد دونوں ممالک میں ایک دوسرے کی جانب سے سرمایہ کاری کو آسان بنانا ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق اسرائیل اور مراقش کے درمیان 2020ء میں باضابطہ سفارتی تعلقات کا آغاز ہوا تھا۔ اسرائیل کے وزیر برائے توانائی اورنا باربیوا اور مراقش کے وزیر برائے تجارت ریاد میزور نے رباط میں اس معاہدے پر دستخط کیے۔