اسرائیل ایمبیسی نے این ایس جی، دہلی پولیس

   

کے ساتھ مشترکہ سیکورٹی مشق کا انعقاد کیا
نئی دہلی: فلسطین کے غزہ میں جنگ پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان قومی دارالحکومت میں اسرائیلی سفارت خانے نے ہندوستانی سیکورٹی فورسز بشمول نیشنل سیکورٹی گارڈ کے کمانڈوز کے ساتھ مل کر “مستقبل کے ممکنہ خطرات کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرنے کے لئے سکیورٹی فورسز کی تیاری کو یقینی بنانے کے لیے مشترکہ مشق کی ۔اسرائیلی سفارت خانے نے چہارشنبہ کے روز ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ ہفتے ہوئی اس مشق میں وزارت داخلہ، دہلی پولیس، نیشنل سیکیورٹی گارڈز ، فائر ڈیپارٹمنٹ اور ٹریفک پولیس جیسی اور مقامی ایمرجنسی سروسز سمیت مختلف ایجنسیوں نے شرکت کی۔