اسرائیل رمضان نامی سیٹلائٹ لانچ کرے گا

   

تل ابیب ۔ اسرائیل رمضان نامی اسمال سٹیلائٹ جلد ہی چاند کو ٹریک کرنے اور قمری مہینے کے آغاز کا پتہ لگانے کے لیے لانچ کریگا۔ امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق نیا سیٹلائٹ لانچ عرب اسرائیل ٹیکنالوجی اور سائنس کو فروغ دینے کے لیے اسرائیلی حکومت کے منصوبے کا ایک اقدام ہے۔ اسرائیل کا کہناہے کہ عرب ممالک کے لیے ٹیکنالوجی اور سائنس کے مراکز قائم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔