اسرائیل سے پہلی کمرشیل پرواز کی متحدہ عرب امارات آمد

   

دبئی:اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے قیام کے بعد تل ابیب سے پہلی باضابطہ کمرشل پرواز کل جمعرات کو دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچی۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق دو ماہ قبل متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کو تسلیم کرتے ہوئے تل ابیب کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات استوار کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے قیام کے بعد امارات کی فلائی دبئی فضائی کمپنی نے تل ابیب کے لیے کفایتی پروازیں چلانے کا اعلان کیا تھا۔دنیا کے سب سے بڑے ہوائی اڈوں میں سے ایک دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ترجمان نے اے ایف پی کو ب بتایا کہ اسرائیل سے پہلی کمرشل پرواز جمعرات کی صبح چار گھنٹے کا سفر طے کرکے ہوائی ادے پر اتری ہے۔چند ہفتے قبل فلائی دوبئی نے اعلان کیا تھا کہ وہ 26 نومبر 2020 سے دبئی اور تل ابیب کے درمیان اپنی باقاعدہ پروازیں شروع کردے گی۔ ایئر لائن دبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ (ڈی ایکس بی) اور تل ابیب بین گوریون (ٹی ایل وی) کے درمیان ہر ہفتے 14 پروازیں چلائے گی۔