اسرائیل شیرین ابو عاقلہ کے قتل کی تحقیقات جلد مکمل کرے:امریکہ

   

واشنگٹن : امریکہ کے وزیر خارجہ اتھونی بلنکن نے اپنے اسرائیلی ہم منصب سے فلسطین نڑاد امریکی صحافی شیرین ابو عاقلہ کی اسرائیلی فائرنگ کے نتیجے میں ہلاکت سے متعلق بات چیت کی ہے۔دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان یہ رابطہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے ، جب مقبوضہ بیت المقدس میں انتہا پسند یہودی آبادکاروں کے فلیگ مارچ کی وجہ سے صورت حال کشیدہ ہے۔امریکی سفارت کار نے اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لیپید کو بتایا کہ ان کا ملک چاہتا ہے کہ شیرین ابو عاقلہ کے قتل سے متعلق تحقیقات اسرائیل جلد مکمل کرے۔