یروشلم: اسرائیل وسطی غزہ کی پٹی میں بفر زون بنانے کے مقصد سے اپنے فوجی اڈوں کے نیٹ ورک کو بڑھا رہا ہے ۔’دی نیویارک’ ٹائمز نے اسرائیلی حکام اور سیٹلائٹ تصاویر کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہیں۔اسرائیلی فوجیوں نے مبینہ طور پر غزہ کی پٹی کو دو حصوں میں تقسیم کرنے والی سڑک کے ارد گرد گزشتہ تین ماہ کے دوران 600 سے زائد عمارتوں کو مسمار کر دیا ہے ، جسے نیٹزرم کوریڈور کہا جاتا ہے ۔ اسرائیلی فوج نے مواصلاتی ٹاورز اور دفاعی قلعوں سے لیس چوکیوں کے اپنے نیٹ ورک کو بھی تیزی سے پھیلایا ہے ۔سیٹلائٹ تصاویر کے تجزیے سے معلوم ہوا ہے کہ اس علاقہ میں اسرائیل کے کم از کم 19 بڑے اور 10 سے زیادہ چھوٹے اڈے ہیں۔