اسرائیل فلسطین کشیدگی میں شدت کے ساتھ اموات کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے

,

   

غازہ۔مقبوضہ مغربی کنارہ میں اسرائیل دستوں کی جانب سے جمعہ کے روز مزید 10فلسطینیوں کی ہلاکت پیش ائی ہے‘ کیونکہ اسرائیل کی غازہ پر بمباری اور مشرقی یروشلم سے فلسطینیوں کے امکانی انخلاء کے خلاف یہاں پر احتجاج کیاجارہا تھا۔

غازہ کی وزرات صحت نے کہاکہ کم سے کم122فلسطینی بشمول 31بچے جاں بحق ہوئے ہیں اور 900سے زائد لوگ مذکورہ تشدد کے تازہ واقعات میں زخمی ہوئے ہیں۔

مذکورہ وزرات صحت فلسطین نے کہاکہ جمعہ کے روز مقبوضہ مغربی کنارہ بھر میں احتجاج کے دوران اسرائیل فورسیس کے ہاتھوں 9فلسطینی جاں بحق ہوئے ہیں اورالجزیرہ کی خبر کے مطابق ایک شخص اس وقت جاں بحق ہوگیا جب جنین کے قریب یاباد میں اسرائیل کی غیر قانونی آبادی کے قریب میں ایک اسرائیل سپاہی کو چاقو مارنے کی کوشش کے دوران ہلاک کردیاگیاہے


مغربی کنارہ میں متعدد فلسطینی جاں بحق ہوئے ہیں
مغربی کنارہ میں اس ہفتہ سے شروع ہونے والے تصادم کے واقعات میں جاں بحق ہونے والے فلسطینی کی جملہ تعداد 12ہے۔

تاہم ایک سفارتی ذرائع نے ٹائمز آف اسرائیل کوبتایاکہ حماس او راسرائیل کے مابین جنگ بندی کی ایک کوشش کی جارہی ہے جو اگلے ایک یا دن میں کسی نتیجے پر پہنچ جائے گی۔

کشیدگی میں اضافہ کے ساتھ دوسری جانب فلسطین ی گروپس نے 2000راکٹس غازہ کے دوردراز علاقے سے اسرائیلی خطہ پر داغے‘اسپوتنیک کی خبر کے مطابق اسرائیل کی فوج نے جمعہ کے روز کہاکہ اس میں سے 1000ائرن ڈون میزائیل دفاعی نظام کے ذریعہ روکے گئے ہیں۔

الجزیرہ کی رپورٹ ہے کہ غازہ میں مصلح دستوں کی جانب سے داغے گئے میزائیلوں سے اسرائیل میں کم ازکم سات لوگ فوت ہوئے ہیں۔اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نتن یاو نے کہاکہ غازہ میں جارحیت ”ریاست اسرائیل میں امن بحال کرنے کی اشد ضرورت“
دس ہزار فلسطین اپنے گھر وں کو چھوڑ کر چلے گئے


اقوام متحدہ کے یروشلم میں انسانیت کی بقاء کے لئے کام کرنے والے کوارڈینٹر لیان ہاشٹنگس نے جمعہ کے روز کہاکہ جاری لڑائی کے نتیجے میں غازہ پٹی سے پہلے ہی 10,000فلسطینی اپناگھر چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔