واشنگٹن: امریکہ نے اسرائیل سے مقدس مقامات کی حیثیت برقرار رکھنے کا وعدہ پورے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے بیان میں اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ بیت المقدس میں مقدس مقامات کی حیثیت کو برقرار رکھنے کیلئے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں مقدس مقامات کی حیثیت کو کمزور کرنے والا کوئی بھی یک طرفہ اقدام ناقابل قبول ہے۔ امریکہ مقبوضہ بیت المقدس میں مقدس مقامات کے حوالے صورتحال جوں کی توں برقرار رکھنے کی بھرپورحمایت کرتا ہے۔امریکہ کا بیان اسرائیل کے انتہاپسند وزیر کے مسجد اقصیٰ میں گھسنے کی اشتعال انگیز حرکت کے بعد سامنے آیا ہے۔